پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے ایک اہم پیش رفت کے طور پر ٹریڈنگ سسٹم میں زیادہ سے زیادہ آرڈر کی حد میں اضافہ کردیا ہے۔
منگل کو جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایکس نے ریگولر مارکیٹ آرڈر ویلیو کی حد 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے فی آرڈر کردی ہے جبکہ فیوچر مارکیٹ کے لیے آرڈر ویلیو کی حد ڈھائی کروڑ روپے سے بڑھا کر پانچ کروڑ روپے فی آرڈر کر دی گئی ہے۔
دریں اثنا نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آرڈر کے حجم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، زیادہ سے زیادہ فی آرڈر حجم باقاعدہ مارکیٹ کے لئے ایک ملین حصص اور فیوچر مارکیٹوں کے لئے 0.5 ملین حصص ہے.
نوٹس کے مطاق آرڈر کی حد میں اضافہ پیر 03 مارچ 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
Comments