مارکٹس

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام

۔ انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ کاروبار...
شائع February 25, 2025 اپ ڈیٹ February 25, 2025 05:13pm

۔

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر روپیہ ایک پیسے کی کمی کے ساتھ 279.67 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 279.66 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر منگل کو بڑھ گیا، حالانکہ ہفتے کے آغاز میں یہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اس کی قدر میں اضافہ اس وقت ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف طے شدہ منصوبے کے مطابق نافذ کیے جائیں گے، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے محفوظ اثاثوں کی طرف رجحان کیا۔

مضبوط امریکی ڈالر کے باعث یورو اپنی ایک ماہ کی بلند ترین سطح سے کم ہو کر 1.0461 ڈالر پر آ گیا۔ یورو کے آئندہ قدر میں اضافہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ جرمنی میں انتخابات میں قدامت پسندوں کی جیت کے بعد اتحادی حکومت کتنی جلدی قائم کی جا سکتی ہے۔

ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر ٹیرف وقت پر اور شیڈول کے مطابق ہیں، حالانکہ دونوں ممالک نے سرحدی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور 4 مارچ کی ڈیڈ لائن سے قبل امریکہ میں فینٹانل کی اسمگلنگ روکنے کی کوششیں کی ہیں۔

بہت سے لوگوں کو امید تھی کہ امریکہ کے دو بڑے تجارتی شراکت دار ٹرمپ انتظامیہ کو ان ٹیرف میں مزید تاخیر پر قائل کر سکیں گے، جو کہ دونوں ممالک سے 918 ارب ڈالر سے زائد کی امریکی درآمدات، بشمول آٹوموبائل سے لے کر توانائی تک، پر لاگو ہوں گے۔

ان کے تبصروں نے سونے اور امریکی ٹریژریز جیسے محفوظ اثاثوں کی طرف تیزی پیدا کی جبکہ ڈالر بھی ان خطرے سے بچاؤ کی سرگرمیوں کا فائدہ اٹھانے والوں میں شامل رہا۔

منگل کے روز تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشارہ ہے، مستحکم رہیں ۔ گزشتہ روز ایران پر عائد کی گئی نئی امریکی پابندیوں کے بعد ان خدشات میں اضافہ ہوا کہ سپلائی سخت ہوسکتی ہے کیونکہ عالمی ریفائننگ مارجن مضبوط رہا ہے.

1046 جی ایم ٹی تک برینٹ کروڈ فیوچر 5 سینٹ سستا ہوکر 74.73 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کا فیوچر 2 سینٹ اضافے سے 70.72 ڈالر فی بیرل رہا۔ دونوں معاہدوں میں گزشتہ جمعہ کو 2 ڈالر کی کمی کے بعد پیر کے سیشن میں اضافہ ہوا۔

Comments

200 حروف