پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو ورژن میں اپ گریڈ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

آٹومیکر نے کہا کہ اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے اپنے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سوزوکی آلٹو کے تمام ویرینٹس کو صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اضافے سے حفاظت اور آرام میں بہتری آئی ہے، اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ہماری مصنوعات معیار اور اعتبار کے لحاظ سے سرفہرست رہنے کا تسلسل جاری رکھیں۔

 ۔
۔
قیمتوں میں ردوبدل کے تحت آلٹو وی ایکس آر ایم آر اب ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 28 لاکھ 27 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت 95 ہزار روپے اضافے سے 29 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں بھی 95 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 31 لاکھ 40 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

مزید برآں سوزوکی راوی پک اپ کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اس کی نئی ریٹیل قیمت 19 لاکھ 56 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمت کا اطلاق 25 فروری 2025 سے ہوگا۔

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 73 فیصد اضافے کے ساتھ 17 ہزار 10 یونٹس رہی۔

سالانہ بنیادوں پر ملک میں کاروں کی فروخت (مسافر کاریں، جیپیں اور پک اپ) میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔

Comments

200 حروف