ٹیلنٹ کو پروان چڑھا کر، جدت طرازی کو فروغ دے کر اور عالمی معیار پر عمل پیرا ہو کر پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکتا ہے۔
یہ بات سابق نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز نے کہی۔
گوہر اعجاز نےایکس پر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی فیشن انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر عالمی شہرت یافتہ فیشن آئیکون جمی چو او بی ای کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ فیشن انڈسٹری میں ان کی مہارت اور عالمی اثر و رسوخ ایک طاقتور ترغیب کے طور پر کام کرتا ہے۔
مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستان میں ایک اسکول آف فیشن ڈیزائن جو بین الاقوامی تعاون پر تعمیر کیا گیا ہے اور جمی چو جیسے دور اندیش سرپرستوں کی رہنمائی میں بنایا گیا ہے ، ہماری صنعت کے لئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوسکتا ہے۔
ٹیلنٹ کو پروان چڑھا کر، جدت طرازی کو فروغ دے کر اور عالمی معیار ات کی پاسداری کرکے ہم پاکستانی ساختہ فیشن کو عالمی سطح پر فروغ دسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درست حکمت عملی اور عزم کے ساتھ پاکستان اگلے پانچ سالوں میں 100 ارب ڈالر کی برآمدات کا سنگ میل حاصل کر سکتا ہے۔ یہ عالمی فیشن انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے کا وقت ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments