پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 فروری 2025 کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف کارروائیوں میں 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دربن کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طور پر نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں 4 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔

ایک اورجھڑپ، جو مڈی کے علاقے میں ہوئی ، میں سیکورٹی فورسز نے موثر طور پر3 خوارج کو مار گرایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

200 حروف