چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا انگلینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔
ٹاس کے بعد آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ فارم میں موجود ایلکس کیری مڈل آرڈر میں کھیلیں گے۔
اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے، کھلاڑی پُراعتماد ہیں، ہم اس میچ کےلیے پُرجوش ہیں۔
ٹیم کی خبریں
آسٹريليا
آسٹریلیا کی بالنگ لائن دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ ایڈم زامپا، جو اس گروپ کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں انہیں اپنی بالنگ لائن کو لیڈ کرنے کی ضروت ہے ۔
پلیئنگ الیون: 1. ٹریوس ہیڈ، 2. میتھ شارٹ، 3. اسٹیو اسمتھ (کپتان)، 4. مارنس لبوشین، 5. جوش انگلیس (وکٹ کیپر)، 6. الیکس کیری، 7. گلین میکسویل، 8. بین دوارشوئس، 9. نیتھن ایلس، 10. ایڈم زمپا، 11 اسپینسر جانسن
انگلینڈ
انگلینڈ اپنے جارحانہ طرز کی کرکٹ کے لیے تیار دکھائی دیتا ہے، خاص طور پر کپتان جوز بٹلر نے جیمی اسمتھ کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے فری ہٹ قرار دیا ہے ۔
پلیئنگ الیون: 1. بین ڈکیٹ، 2. فل سالٹ، 3. جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، 4. جو روٹ، 5. ہیری بروک، 6. جوز بٹلر (کپتان)، 7. لیام لیونگ سٹون، 8. بریڈن کارسی، 9. جوفرا آرچر، 10. عادل رشید، 11 مارک ووڈ
Comments