ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے انٹرنیشنل مارکیٹس ڈیولپمنٹ ڈویژن (افریقہ ڈیسک) نے الجزائر میں پاکستان کے تجارتی مشن کے تعاون سے ایک ویبینار بعنوان ”پاکستان کے لیے الجزائری مارکیٹوں کی تلاش“ کامیابی سے منعقد کیا۔
یہ سیشن الجزائر میں تجارتی مواقع کو اجاگر کرنے اور پاکستانی کمپنیوں کو آئندہ الجیئرز انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (ایف آئی اے) 2025 میں شرکت کی ترغیب دینے کے لیے منعقد کیا گیا۔
ویبی نار میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 35 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ الجزائر میں پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی، محمد اویس بٹ نے پاکستان-الجزائر تجارتی تعلقات اور مارکیٹ میں داخلے کی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی۔
سی اے سی آئی کے صدر کامل ہمانی نے ایچ ای ایم ایس 2025 کے لئے الجزائر کے تجارتی وفد کے دورہ پاکستان کا اعلان کیا۔ سی اے سی آئی اور سیف ایکس کے نمائندوں نے بین الاقوامی نمائش کنندگان کے لئے ایف آئی اے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ٹڈاپ نے پاکستانی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ الجزائر میں اپنی مارکیٹ میں موجودگی کو بڑھانے کے لیے 23 سے 28 جون تک منعقد ہونے والے الجزائر انٹرنیشنل فیئر (ایف آئی اے) 2025 میں شرکت کریں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments