انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) جمعرات کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے دوران استعمال ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لوگو سے میزبان پاکستان کا نام مبینہ طور پر ہٹانے پر تنقید کی زد میں ہے۔

آئی سی سی نے مبینہ طور پر ٹورنامنٹ کے پہلے دو میچوں میں دو مختلف لوگو استعمال کیے تھے۔

کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے دوران لوگو میں پاکستان کو میزبان ملک کے طور پر دکھایا گیا تھا، جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 ۔
۔

تاہم دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کے میچ کی نشریات اور براہ راست اسٹریمنگ کے دوران یہ نمایاں طور پر غائب تھا۔

 ۔
۔

پاکستان تقریباً تین دہائیوں بعد پہلی بار کسی بڑے کثیرالملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے، لیکن بھارت نے پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث اس کے میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی میں کھیلے جا رہے ہیں۔

اس غلطی پر سوشل میڈیا پر شدید رد عمل سامنے آیا اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے بہت سے صارفین نے آئی سی سی کو اس تضاد پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

”زیڈی“ نامی ایک صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آیا پورے ٹورنامنٹ میں یہی سلسلہ جاری رہے گا؟

 ۔
۔

اسپورٹس صحافی عمران صدیقی نے اسے ”چھوٹی ذہنیت کا عکاس“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”بھارت میں دانشور اور سمجھدار افراد اس پر شرمندہ ہوں گے۔“

 ۔
۔

زیادہ تر ایکس صارفین اس بات پر حیران تھے کہ آئی سی سی نے آفیشل لوگو سے میزبان ملک کا نام کیسے اور کیوں خارج کیا۔

 ۔
۔

 ۔
۔

 ۔
۔
 ۔
۔

کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے اس تنازع پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Comments

200 حروف