فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیئر ون ریٹیلرز کے کاروباری احاطے کو سیل کرنے کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کے لیے ایس آر او 164/2025 جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگر ریٹیلر غیر تصدیق شدہ انوائس کے اجراء میں ملوث ہے یا اگر اسٹور 48 گھنٹے تک ایف بی آر ڈیٹا بیس سے منقطع ہوجاتا ہے یا اگلے 24 گھنٹوں میں سسٹم میں آف لائن مدت کی انوائسز درج نہیں کی جاتی ہیں یا ڈیوائس آف لائن مدت کے دوران انوائسز کا ریکارڈ نہیں رکھتی ہے تو کاروباری احاطے کو سیل کردیا جائے گا۔

قواعد میں مزید بتایا گیا ہے کہ رجسٹرڈ شخص کی طرف سے کی جانے والی مذکورہ خلاف ورزیوں میں سے کسی پر رجسٹرڈ شخص کے کاروباری احاطے کو سیل کیا جاسکتا ہے۔

ایف بی آر نے انٹیگریٹڈ ٹیئر ون ریٹیلر کے کاروباری احاطے کو سیل کرنے کے طریقہ کار کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اگر کسی کاروباری احاطے کو قواعد 150 زیڈ ایف او کے تحت سیل کیا گیا ہے تو اس کو ڈی سیل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

کمشنر ان لینڈ ریونیو جس کا دائرہ اختیار اس کیس پر ہے وہ سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 33 کے سیریل نمبر 24 کے تحت فراہم کردہ حکم جاری کرکے جرمانہ عائد کرے گا۔

کاروباری احاطے کو ڈی سیل کرنے کا حکم متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی اور آڈٹ کے دوران پیدا ہونے والے مطالبے کے 24 گھنٹوں کے اندر جاری کیا جائے گا۔ کاروباری احاطے کو ڈی سیل کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی بشرطیکہ سافٹ ویئر بگ کو ہٹا دیا گیا ہو اور سیلز ٹیکس رولز 2006 کے چیپٹر XIV-AA کی تمام ضروریات کو انٹیگریٹڈ ٹیئر ون ریٹیلر کی طرف سے پورا کیا گیا ہو۔

رجسٹرڈ شخص اس حکم کے خلاف اپیل دائر کر سکتا ہے۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو کاروباری احاطے کو سیل کرنے کے بعد تین دن کے اندر ایسے خوردہ فروشوں کی تمام برانچوں میں نصب تمام پی او ایس مشینوں کے انٹیگریٹر کے ذریعے سافٹ ویئر آڈٹ کو یقینی بنائیں گے۔

کمشنر ان لینڈ ریونیو اس مدت کے دوران فروخت کو ریکارڈ کرنے کو یقینی بنائیں گے۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو سافٹ ویئر آڈٹ کے نتیجے میں کم اعلان کردہ فروخت کی صحیح مقدار کا پتہ لگائیں گے اور چوری شدہ ٹیکس کا مطالبہ کریں گے۔

ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ڈی سیلنگ ایک ماہ کے بعد کی جائے گی اور اگر ڈیفالٹ جاری رہا تو کاروباری احاطے کو 15 دن کے بعد دوبارہ سیل کردیا جائے گا۔

ایف بی آر قوانین میں مزید کہا گیا ہے کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو سیلز ایکٹ کی دفعہ 33 کے سیریل نمبر 25 اے کے تحت مقررکردہ حکم جاری کرکے جرمانہ عائد کرے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف