پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، جس کے تحت امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کی ایک ٹیم آئندہ ماہ (مارچ) میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ایف اے اے کی ٹیم مسافر اور کارگو پروازوں کے آپریشن کا جامع جائزہ لے گی، جس میں مختلف ائرپورٹس، ائرلائنز اور سیکیورٹی اقدامات کا معائنہ شامل ہوگا۔
یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی میں حالیہ پیشرفت کے بعد، پاکستان کا ایوی ایشن کا شعبہ امریکا جانے والی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے پُرامید ہے۔ سی اے اے حکام بین الاقوامی ہوا بازی کے معیارات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور تیاریاں کررہے ہیں۔
Comments