اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 فروری تک ہفتہ وار بنیادوں پر 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہو کر 11 ارب 17 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ یہ اعداد و شمار اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک رپورٹ میں ظاہر کئے گئے ہیں۔
ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 15.87 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.70 ارب ڈالر رہے۔
مرکزی بینک نے قرضوں کی واپسی کو ذخائر میں کمی کی وجہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 فروری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہو کر 11 ہزار 166.6 ملین ڈالر رہ گئے۔
گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 60لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
Comments