امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ غزہ کے بارے میں امریکہ کا نقطہ نظر ”مشکل“ ہے۔
انہوں نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے دوران کہا کہ لیکن آخر کار، ہم سب حل تلاش کرنے کے کام میں مصروف ہیں، ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ یہ کہاں معاملہ کہاں جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور فلسطینیوں کو دوسری جگہ آباد کرنے کے بعد اسے معاشی طور پر ترقی دے گا۔
اس سوال پر کہ کیا متحدہ عرب امارات اور امریکہ غزہ کے معاملے پر مشترکہ حل تلاش کر سکتے ہیں، سفیر نے کہا کہ ان کا ملک اس حوالے سے کوشش جا ری رکھے ہوئے ہے۔
سفیر یوسف العتیبہ نے کہا کہ دونوں ممالک اب بھی بات چیت کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں چاہے وہ کسی خاص مسئلے پر اختلاف ہی کیوں نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم لچک دار ہیں، ہم اپنی آواز بلند کرتے ہیں اور اس کے بارے میں بے باک اور معذرت خواہ نہیں ہیں، تو جیسے کسی بھی تعلق میں ہوتا ہے، کبھی ہمارے دوست ہماری سنتے ہیں، کبھی نہیں سنتے، کبھی ہم بعض امور پر متفق ہوتے ہیں، کبھی اختلاف ہوتا ہے، لیکن ہم ہمیشہ مشترکہ مفاد تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’صرف اس لیے کہ ہمیں کوئی چیز پسند نہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے۔
Comments