کاروبار اور معیشت

ڈاکٹر زیلف منیر پاکستان بزنس کونسل کی نئی چیئر پرسن منتخب

پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں ڈاکٹر زیلف منیر کو 18 ماہ کی مدت کے لیے نیا...
شائع February 11, 2025

پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں ڈاکٹر زیلف منیر کو 18 ماہ کی مدت کے لیے نیا چیئرپرسن منتخب کر لیا ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر زیلف پی بی سی کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے گیٹرون (انڈسٹریز) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شبیر دیوان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے ۔ بورڈ نے گل احمد ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، زیاد بشیر کو بھی بطور وائس چیئرمین منتخب کیا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پوزیشن پر تین سال کے لیے منتخب ہونے والے ڈائریکٹرز میں عبدالصمد داؤد، اعظم فاروق، دانش اے لاکھانی، محمد علی آر حبیب، محمد علی ٹبہ،محمد عارف حبیب، رضوان دیوان، سائرہ اعوان ملک، سمیر چنائے، سید حیدر علی، تیمور داؤد، یوسف حسین، زید بشیر اور ڈاکٹر زیلاف منیر شامل ہیں۔ نئے بورڈ نے شبیر دیوان کی سربراہی میں سبکدوش ہونے والے بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دشوار معاشی ماحول میں شبیر دیوان کی قابل قیادت اور کامیابیوں کو سراہا۔

ڈاکٹر زیلف منیر، اس وقت انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈکی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں، جنہوں نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے ، پالیسی اصلاحات کی پیروی کرنےاور پاکستان کے کاروباری ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ یہ عہدہ سنبھالاہے۔

اپنے انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر زیلف منیر نے کہا کہ معیشت کے لیے ایسے نازک مرحلے میں پاکستان بزنس کونسل کی قیادت سنبھالنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان بزنس کونسل ہمیشہ سے ایسی پالیسیوں کے فروغ میں سب سے آگے رہی ہے جو پائیدار کاروباری ترقی کو فروغ دینے، برآمدات میں اضافہ کرنے اور پاکستان کی صنعتی و پیداواری صلاحیت کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں۔میں صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر ان اہداف کو آگے بڑھانے اور پاکستان کے مضبوط معاشی مستقبل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔“

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف