مالیاتی استحکام کا عمل جاری ہے۔ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں حکومت نے جی ڈی پی کے تناسب سے مالیاتی خسارے کی سب سے کم شرح درج کی، جو مالی سال 2006 کی پہلی ششماہی کے بعد تقریباً بیس سال میں سب سے کم ہے۔ تاہم، یہ نتیجہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیر معمولی طور پر زیادہ منافع (2.5 ٹریلین روپے) کی وجہ سے حاصل ہوا، جو مالی سال 2024 کے مکمل سال کے لیے مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں رپورٹ کیا گیا۔ توقع ہے کہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں خسارہ معمول پر آجائے گا اور ممکنہ طور پر جی ڈی پی کے 5.7 سے 5.9 فیصد کے درمیان پہنچ جائے گا، جو مالی سال 2017 یا مالی سال 2018 کے بعد سب سے کم ہوگا۔ حالیہ برسوں میں جمع ہونے والے زیادہ قرضے ختم کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے، لیکن یہ ایک طویل اور پیچیدہ مرحلہ ہے اور ابھی مکمل نہیں ہوا۔

مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران کل بجٹ خسارہ 3.43 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جبکہ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں بنیادی خسارہ کم ہو کر 1.54 ٹریلین روپے رہ گیا، جو پہلی سہ ماہی میں اسٹیٹ بینک کے زیادہ منافع کی وجہ سے سرپلس میں تبدیل ہو گیا تھا۔ جی ڈی پی کے تناسب سے بجٹ خسارہ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں کم ہو کر 1.2 فیصد رہ گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 2.3 فیصد تھا۔

اسٹیٹ بینک کے منافع کے علاوہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جو 26 فیصد بڑھ کر 5.63 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی، جو جی ڈی پی کے 5 فیصد سے زیادہ ہے—یہ کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سب سے زیادہ ٹیکس وصولیوں میں سے ایک ہے۔ توقع ہے کہ ایف بی آر کی کل سالانہ آمدنی 12 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گی۔ اگرچہ یہ طے شدہ ہدف سے کم ہوگا، لیکن پھر بھی یہ 10.5 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کی نمائندگی کرے گا، جو کم افراط زر اور سست معاشی ترقی کی وجہ سے توقع سے کم معمولی جی ڈی پی کی عکاسی کرتا ہے۔

 ۔
۔

تاہم، ٹیکس آمدنی میں سست روی تشویشناک ہے۔ رسمی (فارمل) شعبے پر غیر متناسب طور پر زیادہ ٹیکس کا بوجھ اس کی ترقی کو محدود کر رہا ہے، جبکہ ٹیکس بیس کو وسیع کرنے اور غیر ٹیکس شدہ شعبوں کو نیٹ میں لانے کی کوششیں اب تک ناکافی رہی ہیں۔ رسمی شعبہ مزید زیادہ ٹیکس برداشت کرنے کی صلاحیت کھو رہا ہے۔

ٹیکس کے اندر، توازن براہ راست ٹیکسوں کی طرف جھک رہا ہے، جن کا حصہ مالی سال 22-2015 کے دوران اوسطاً 38 فیصد تھا اور مالی سال 24-2023 میں بڑھ کر 47 فیصد تک پہنچ گیا، جو سپر ٹیکس اور سود پر زیادہ انکم ٹیکس کی وجہ سے ہوا۔ انڈائریکٹ ٹیکسوں میں اضافہ سست ہوگیا ہے، جو کمزور اقتصادی سرگرمی اور درآمدات میں کمی کی عکاسی کرتا ہے۔ تاہم، توقع ہے کہ مالی سال 2025 میں کچھ توازن بحال ہوگا، کیونکہ درآمدات اور صنعتی ترقی میں بہتری متوقع ہے، جو بالواسطہ ٹیکس وصولیوں میں مدد دے گی۔

مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں براہ راست ٹیکس 29 فیصد بڑھ کر 2.78 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے، جبکہ بالواسطہ ٹیکس 25 فیصد بڑھ کر 2.84 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے۔ سیلز ٹیکس کی وصولی 25 فیصد بڑھ کر 1.90 ٹریلین روپے ہوگئی۔

اخراجات کے لحاظ سے، کل اخراجات سالانہ بنیاد پر 22 فیصد اضافے کے ساتھ 8.20 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے۔ پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی میں اخراجات میں 130 فیصد اضافہ ہوا اور 4.27 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے، جس کی بنیادی وجہ قرض کی ادائیگی کے زیادہ اخراجات تھے۔ مالی سال 25 کی دوسری سہ ماہی میں قرض کی ادائیگی تقریباً تین گنا بڑھ کر 3.84 ٹریلین روپے ہوگئی، جو زیادہ شرح سود پر لیے گئے ٹریژری بلز کی میچورٹی کے نتیجے میں ہوا۔ مجموعی طور پر، پہلی ششماہی میں قرض کی ادائیگی 22 فیصد بڑھ کر 5.14 ٹریلین روپے ہوگئی۔ توقع ہے کہ مالی سال کے دوسرے نصف میں یہ کم ہو جائے گی، کیونکہ کم شرح سود کے اثرات سامنے آنا شروع ہوں گے۔

جو مالیاتی گنجائش پیدا ہوگی، وہ زیادہ سبسڈیز اور ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کی جاسکتی ہے۔ مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں سبسڈیز 37 فیصد کم ہو کر 237 ارب روپے رہ گئیں، جبکہ ترقیاتی اخراجات 8 فیصد بڑھ کر 165 ارب روپے ہوگئے۔ دفاعی اخراجات اسی عرصے کے دوران 18 فیصد اضافے کے ساتھ 890 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

وفاقی بجٹ خسارہ 14 فیصد کم ہو کر 2.3 ٹریلین روپے رہ گیا، جسے صوبائی سرپلس نے سہارا دیا، جو مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے 289 ارب روپے سے بڑھ کر 775 ارب روپے ہوگیا یعنی سالانہ بنیاد پر 168 فیصد اضافہ۔ بنیادی سرپلس سالانہ بنیاد پر تقریباً دوگنا ہو کر 3.60 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جو عالمی مالیاتی فنڈ کے 2.88 ٹریلین روپے کے ہدف سے زیادہ ہے اور مکمل سال کے 2.44 ٹریلین روپے کے سرپلس ہدف کے حصول کی راہ پر ہے۔

Comments

200 حروف