پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے 15 روز میں ملک بھر میں امپورٹ اور ایکسپورٹ کلیئرنس سروسز معطل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس سے ملک کی تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور پاکستان بھر کے بڑے چیمبرز کو بھیجے گئے خطوط میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیف اللہ خان نے 45 ایجنٹوں کے لائسنسوں کی ’غیر قانونی معطلی‘ اور کسٹم حکام کی جانب سے مبینہ کرپشن کو مذکورہ فیصلے کی اہم وجوہات قرار دیا ہے۔

سیف اللہ خان نے کسٹمز پر کارگو کلیئرنس کے لئے رشوت مانگنے اور ایجنٹوں کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا، “کسٹم افسران ہمارے ایجنٹوں سے براہ راست رابطہ کر رہے ہیں، سامان کی کلیئرنگ کے لئے غیر قانونی رشوت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور پاکستان کیمیکل ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن سمیت تجارتی تنظیموں کے ساتھ ساتھ کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی میں کاروباری چیمبرز کو اپنی کسٹم کلیئرنس کی ضروریات کے لئے متبادل انتظامات کرنے کے لئے مطلع کیا ہے۔

کلیئرنس سروسز کی معطلی سے پاکستان کے بین الاقوامی تجارتی آپریشنز میں نمایاں خلل پڑ سکتا ہے۔

ایسوسی ایشن نے لائسنس کی معطلی کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور تجارتی تنظیموں سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ وہ کسٹم حکام کے ”غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ رویے“ کو ٹھیک کرسکیں۔

دوسری جانب پاکستان کسٹمز نے قانونی کارروائی پر عمل کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کسٹم کلیئرنگ کے عمل کو ان کے خلاف قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ’بلیک میلنگ یا دباؤ ڈالنے کا حربہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اس طرح کے دباؤ کے ہتھکنڈے ان کے لیے کام نہیں آئیں گے۔ انہیں قانونی کارروائی پر عمل کرنا ہوگا اور کلیئرنگ ایجنٹس کے لائسنس صرف اسی صورت میں بحال کیے جائیں گے جب وہ قصوروار نہیں پائے جائیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف