مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.09 فیصد کا اضافہ...
شائع February 4, 2025

۔

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر روپیہ 8 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو روپیہ 279.04 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر منگل کو کینیڈین ڈالر، میکسیکو پیسو اور یورو ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رہے جب کہ پیر کو ان کرنسیوں میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا تھا تاہم یہ کرنسیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر عائد ٹیرف ایک ماہ کے لیے معطل کرنے کے بعد کئی سال کی کم ترین سطح پر جانے کے بعد تیزی سے بحال ہوئیں۔

چینی یوآن بھی راتوں رات ریکارڈ گراوٹ سے نکلنے کے بعد آف شور ٹریڈنگ میں مستحکم رہا، اس امید کے ساتھ کہ چینی شپمنٹس پر 10 فیصد محصولات کو روکنے کے لئے کسی قسم کا معاہدہ طے پا سکتا ہے جو منگل کی صبح 12:01 بجے نافذ العمل ہوگا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے پیر کو کہا کہ انہوں نے امیگریشن اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے ٹرمپ کے مطالبے کے جواب میں سرحد ی نفاذ کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سے منگل کو نافذ ہونے والے 25 فیصد ٹیرف 30 دن کے لیے مؤخر کردیے جائیں گے۔

امریکی ڈالر کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں 1.4435 کینیڈین ڈالر پر مستحکم رہا، جب کہ پیر کو اس میں 0.85 فیصد کی کمی آئی تھی، جب یہ 2003 کے بعد پہلی بار 1.4792 کینیڈین ڈالر تک جا پہنچا تھا۔

امریکی ڈالر میکسیکو پیسو کے مقابلے میں 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 20.3939 پر پہنچا، تاہم یہ پیر کو 1.7 فیصد کی کمی کے بعد ہوا، جب یہ تقریباً تین سال کی بلند ترین سطح 21.1882 پرجاپہنچا تھا۔

آف شور ٹریڈنگ میں امریکی ڈالر 0.15 فیصد اضافے کے ساتھ 7.3126 یوآن پر آگیا جب کہ منگل کو اس میں 0.18 فیصد کمی آئی تھی، جب یہ 7.3765 یوآن کی ریکارڈ بلند سطح سے پیچھے ہٹا تھا۔

Comments

200 حروف