آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری 2025 سے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ کردیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 253 روپے 97 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اضافے کے بعد 11.8 کلو گرام کے ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 997 روپے ہوگئی ہے۔
ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو-سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو-سی پی میں 1.6 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
ڈالر کی اوسط شرح تبادلہ میں 0.19 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایل پی جی صارفین کی قیمت میں 43.52 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر (1.47 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی صارفین کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments