کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ...
شائع January 28, 2025

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 10 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 278 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو روپیہ 278.83 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر، جاپانی ین نے منگل کو محفوظ سرمایہ کاری کی بنیاد پر حاصل ہونے والے کچھ فوائد کھودیے کیونکہ سرمایہ کار ایک چینی اسٹارٹ اپ کے فری اوپن سورس آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل کے ممکنہ اثرات پر غور کر رہے تھے جبکہ نئے ٹیرف کی دھمکیوں نے یورو کو دباؤ میں رکھا۔

امریکی ڈالر مستحکم رہا، حالانکہ رات بھر مالیاتی مارکیٹوں میں چین کے ڈیپ سیک فری اے آئی اسسٹنٹ کے سامنے آنے کی وجہ سے ایک بڑی ہلچل دیکھی گئی۔ ڈیپ سیک کا دعویٰ ہے کہ یہ کم لاگت والے چپس اور کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔

نیا اے آئی ماڈل ان عمومی توقعات کو چیلنج کر رہا ہے جنہوں نے ماضی میں امریکی ٹیکنالوجی اسٹاکس، خاص طور پر چپ بنانے والی کمپنی این ویڈیا کے شیئرز کو فروغ دیا تھا۔ اس صورتحال نے وسیع پیمانے پر شیئرز کی فروخت کو جنم دیا ہے۔

امریکی ڈالر ین کے مقابلے میں 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 155.70 روپے پر پہنچ گیا۔

یورو کی قیمت 1.0428 ڈالر رہی جو اس ہفتے یورپی مرکزی بینک کے پالیسی اجلاس سے قبل 0.6 فیصد کم ہے جس سے شرح سود میں کمی متوقع ہے کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات پر بات کی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ درآمد شدہ کمپیوٹر چپس، ادویات اور اسٹیل پر محصولات عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ پروڈیوسر انہیں امریکہ میں تیار کرسکیں۔

ڈالر انڈیکس پیر کو وسط دسمبر کے بعد سے اپنی کم ترین سطح 107.68 پر گرنے کے بعد 0.13 فیصد اضافے کے ساتھ 107.94 پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف