وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے مجرموں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیرِ اعظم نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے تشکیل دی جانے والی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔
انہوں نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف قانونی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ فیڈرل پراسیکیوشن ایکٹ 2023 پر عمل درآمد میں تیزی لائی جائے۔
وزیراعظم نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ انسانی اسمگلرز کی فوری حوالگی کے لیے تحقیقات کے دوران حاصل ہونے والی معلومات وزارت خارجہ کو فراہم کی جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کا مکمل خاتمہ تمام اداروں کی اجتماعی کوششوں اور تعاون سے ہی ممکن ہے۔
واضح رہے کہ 24 جنوری کو وزیر اعظم نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔
یہ پیش رفت اس کے بعد ہوئی جب کم از کم 44 پاکستانیوں کی ہلاکت ایک خطرناک کشتی کے حادثے میں ہوئی، جس میں لوگ مغربی افریقہ سے اسپین تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
Comments