پاکستان

ملتان میں گیس ٹینکر میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

آج نیوز کےمطابق ملتان میں پیر کو ایل پی جی ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔...
شائع January 27, 2025

آج نیوز کےمطابق ملتان میں پیر کو ایل پی جی ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور ٹینکر کا ملبہ قریبی رہائشی علاقوں میں گرا۔

ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے دھماکے کی وجوہات جاننے کی بھی ہدایت کی۔

Comments

200 حروف