وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (ایس سی بی) کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرزنے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں بینک کے موجودہ آپریشنز اور اس کی توسیع کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کے ساتھ ایس سی بی کی دیرینہ شراکت داری کو سراہا اور ملک کے مالیاتی شعبے میں اس کی خدمات کا اعتراف کیا۔

Comments

200 حروف