جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) نے سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 12 ناموں کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ اسلام آباد کے کانفرنس روم میں سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کے لیے کمیشن کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈی ایس جے تسنیم سلطانہ، خالد حسین شاہانی ڈی ایس جے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ محمد حسن اکبر اور وکلا میران محمد شاہ، عبدالحمید بھورگی، علی حیدر ادا، جان علی جونیجو، محمد جعفر رضا، محمد عثمان علی ہادی، نثار احمد بھنبھرو، ریاضت علی سحر اور سید فیاض الحسن شاہ کو سندھ ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کرنے کے لیے نامزد کیا گیا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments