ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ”غیر مستحکم دور میں قابل عمل ترقی“ کے عنوان سے عالمی اقتصادی رہنماؤں (آئی جی ڈبلیو ای ایل) کے غیر رسمی اجتماع میں شرکت کی۔
آئی جی وی ای ایل سیشن ورلڈ اکنامک فورم کے اعلیٰ ترین سطح ، آف دی ریکارڈ مباحثوں میں سے ایک ہیں، جو اہم پالیسی سازوں، کاروباری رہنماؤں اور ماہرین کو اکٹھا کرتے ہیں۔
دیگر قابل ذکر شرکاء میں سمیر عبدالحفیظ (تیونس کے وزیر معیشت اور منصوبہ بندی)، فیصل علی ابراہیم (سعودی عرب کے وزیر معیشت اور منصوبہ بندی)، محمد الجدعان (سعودی عرب کے وزیر خزانہ) اور عبداللہ بن توق المری (متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات) شامل تھے۔
اجلاس میں عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے درمیان پائیدار اور جامع ترقی کے حصول کی حکمت عملی پر بات کی گئی۔
Comments