پاکستان

پاکستان کا مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں کے ساتھ ایک ارب ڈالر قرض پر اتفاق

  • 6 سے 7 فیصد شرح سود پر شرائط طے، ملک مزید مالی معاونت کے ذرائع تلاش کرنے کیلئے کوشاں
شائع January 21, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں کے ساتھ 6 سے 7 فیصد شرح سود کی شرائط پر ایک ارب ڈالر قرض پر اتفاق کیا ہے۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو کے دوران اورنگزیب نے کہا، “دو اداروں کے ساتھ ہم ٹرم شیٹ پر دستخط کرنے میں آگے بڑھ گئے ہیں - ایک دو طرفہ اور دوسرا تجارت (مالیات) کے لئے۔

اورنگ زیب نے مزید کہا کہ یہ قرضے قلیل مدتی یا ایک سال تک کے ہیں۔

پاکستان ستمبر 2024 میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ حاصل کرنے کے بعد اپنی مالی حالت کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کا پہلا جائزہ فروری کے آخر میں مقرر کیا گیا ہے۔

اورنگ زیب نے کہا کہ ہم فروری کے آخر میں ای ایف ایف کا پہلا باضابطہ جائزہ لیں گے۔ “مجھے لگتا ہے کہ ہم اس جائزے کے لئے اچھی پوزیشن میں ہیں۔

آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولیات (ای ایف ایف) ان ممالک کو مالی امداد فراہم کرتی ہیں جو ساختی کمزوریوں کے نتیجے میں درمیانی مدت کے ادائیگیوں کے توازن کے سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جن کو حل کرنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔

Comments

200 حروف