مارکٹس

خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

  • برینٹ کروڈ 65 سینٹ کی کمی سے 79.5 ڈالر، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.15 ڈالر کی کمی سے 76.73 ڈالرفی بیرل پر آگیا
شائع January 21, 2025 اپ ڈیٹ January 21, 2025 03:02pm

خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو کمی ریکارڈ کی گئی کیوںکہ سرمایہ کاروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبوں کا جائزہ لیا جن میں نئے ٹیرف کو توقع سے زیادہ تاخیر سے نافذ کرنے اور امریکہ میں تیل اور گیس کی پیداوار کو بڑھانا شامل ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچر 65 سینٹ یا 0.81 فیصد کی کمی سے 79.5 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.15 ڈالر یا 1.48 فیصد کمی سے 76.73 ڈالرفی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

20 جنوری کو امریکی مارکیٹ میں عوامی تعطیل کی وجہ سے کوئی تصفیہ نہیں ہوا۔

آئی جی مارکیٹ اسٹریٹجسٹ یپ جون رونگ نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ احساس کہ تجارتی اقدامات ٹرمپ کے پہلے دن کا فوری مرکز نہیں تھے، جلد ہی میکسیکو اور کینیڈا پر فروری سے 25 فیصد محصولات کی رپورٹس کے بعد ختم ہو گیا جس سے خطرے کے جذبات میں تبدیلی آئی۔

ٹرمپ نے پیر کو اپنی حلف برداری کے فوراً بعد کوئی بڑے پیمانے پر نئے تجارتی اقدامات نافذ نہیں کیے لیکن وفاقی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ دیگر ممالک کے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کی تحقیقات کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد محصولات لگانے کا سوچ رہے ہیں لیکن یہ اقدام اپنے عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن کے بجائے یکم فروری سے نافذ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹیرف میں نرمی نے ابتدائی طور پر تیل کی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد کی ، لیکن کینیڈین خام تیل پر ڈیوٹی بالآخر مارکیٹ کو اوپر لے جاسکتی ہے۔

پیر کو قیمتوں پر دباؤ ڈالنے کی ایک اور وجہ امریکی ڈالر کی مضبوطی تھی، کیونکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے دیگر کرنسیوں کے حاملین کے لیے تیل مہنگا ہو جاتا ہے۔

پی وی ایم کے تجزیہ کار تماس ورگا نے کہاکہ موجودہ کمزوری ممکنہ طور پر ٹرمپ اور ڈالر سے متعلق ہے۔

ورگا نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا کے خلاف محصولات عائد کرنے کے ٹرمپ کے تبصرے کے بعد ڈالر کی قدر میں بہتری آئی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈالر کی طاقت تیل کی قیمتوں پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ ٹرمپ نے پیر کے روز تیل، گیس اور بجلی کی فراہمی میں تیزی لانے کے لئے ایک وسیع منصوبہ پیش کیا تاکہ پہلے سے ہی ریکارڈ امریکی توانائی کی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ کیا جاسکے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کی انتظامیہ ”شاید“ وینزویلا سے تیل کی خریداری بند کردے گی۔

امریکہ چین کے بعد وینزویلا کے تیل کا دوسرا سب سے بڑا خریدار ہے۔

Comments

200 حروف