پاکستان کے خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنا پہلا مقامی طور پر تیارکردہ مشاہداتی سیٹلائٹ جمعہ کے روز شمالی چین کے چیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا ہے۔

پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ایک بیان میں کہا کہ پی آر ایس سی-ای او 1 سیٹلائٹ پاکستان کی قدرتی وسائل کی نگرانی اور انتظام، آفات سے نمٹنے اور شہری منصوبہ بندی اور زرعی ترقی کو بہتر بنانے کی صلاحیت کو فروغ دے گا۔

اس قسم کا سیٹلائٹ الیکٹرو آپٹیکل سینسرز کا استعمال کرتے ہوئے زمین کی سطح کے اعداد و شمار اور تصاویر جمع کرتا ہے جس میں منعکس شدہ سورج کی روشنی یا خارج ہونے والی تابکاری کا پتہ لگانے اور اس کی پیمائش کی جاتی ہے۔

چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ نے جمعہ کے روز پی آر ایس سی ای او 1 کے ساتھ دو دیگر مصنوعی سیارچے تیانلو -1 اور بلیو کاربن 1 کو بھی مدار میں لانچ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سپارکو کی قیادت میں یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہماری قوم کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

فی الحال 5 بلین ڈالر کی مالیت کے ساتھ ، زمین کا مشاہدہ کرنے والی سیٹلائٹ مارکیٹ تجارتی خلائی صنعت کے اندر سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے شعبوں میں سے ایک ہے ، نوواسپیس نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ 2033 تک 8 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

امریکہ، چین اور بھارت سمیت کئی ممالک زمین کا نقشہ بنانے کے لیے اپنے سرکاری اور نجی سیٹلائٹ ستارے بنا رہے ہیں۔ بھارتی اسٹارٹ اپ پکسل نے رواں ماہ ملک کا پہلا نجی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ کنسٹیلیشن (متعدد سیٹلائٹس کا مجموعہ) لانچ کیا ہے۔

Comments

200 حروف