اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور ذخائر 10 جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 11.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ بات جمعرات کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔
ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 16.45 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.73 ارب ڈالر رہے۔
مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
اعلامیے کے مطابق 10 جنوری 2025 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 11 ہزار 725.0 ملین ڈالر ہوگئے۔
گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔
Comments