پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پشاور میں ملاقات کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران میں نے آرمی چیف کو پی ٹی آئی کے تمام مطالبات پیش کیے جو ان کے مطابق آرمی چیف کے حالیہ دورہ پشاور کے دوران ہوئی تھی۔

پیر کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعلیٰ کے پی گنڈاپور سمیت صوبائی سیاسی رہنماؤں سے پشاور میں ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے صوبے کی سلامتی اور استحکام سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف نے قومی مفادات کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسی صرف پاکستان ہے۔

جمعرات کو اپنی پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ دوسری طرف سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

۔

قبل ازیں کے پی کے وزیراعلیٰ گنڈاپور نے بھی آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی تھی۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ بات چیت صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال سے متعلق تھی۔

جب علی امین گنڈاپور سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا ون آن ون میٹنگ کا مطلب ہے کہ آپ میٹنگ کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے۔ جواب کے بعد وہ ہنس پڑے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آرمی چیف جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کی ضمانت نہیں دے سکتے اور پارٹی کسی سے اس طرح کی ریلیف کی درخواست نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ہم عدالتوں سے انصاف حاصل کریں گے۔ ہمارے خلاف ایف آئی آرز درج ہیں۔

Comments

200 حروف