طویل مدتی سرکاری بانڈز پر مارجن بدھ کو ہونے والی نیلامی میں 61 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) تک کم ہو گیا۔

15 جنوری 2025 کو ہونے والی نیلامی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو 2 سالہ (زیرو کوپن) ، 3 سالہ، 5 سالہ، 10 سالہ اور 15 سالہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کی فروخت کے لیے 1.568 ٹریلین روپے کی بولیاں موصول ہوئیں۔

موصولہ بولیوں میں سے وفاقی حکومت نے 384.7 ارب روپے (مسابقتی اور غیر مسابقتی) حاصل کیے جو 350 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ ہیں۔

مختلف مدتوں پر کٹ آف ییلڈز میں 19 سے 56 بیسس پوائنٹس کی کمی آئی ہے اور اب کٹ آف ییلڈز 11.90 فیصد سے 12.80 فیصد کے درمیان ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف