پٹرول کی قیمت میں 3.47 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.61 روپے اضافہ
- پٹرول کی قیمت 256 روپے 13 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 260 روپے 95 پیسے فی لٹرہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جنوری 2025 سے 15 روز کے لیے 3 روپے 47 پیسے فی لٹر تک اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گزشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا۔ یکم جنوری 2025 سے برینٹ کی قیمتوں میں 1 سے 2 ڈالر فی بیرل تک کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ایچ ایس ڈی پر درآمدی پریمیم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ ایکسچینج ریٹ مستحکم رہا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 256 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 34 پیسے سے بڑھ کر 260 روپے 95 پیسے فی لٹرہوگئی۔
وفاقی حکومت پٹرول اور ایچ ایس ڈی پر 60 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے جبکہ انہیں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے استثنیٰ ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments