پاکستان

پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • چیئرمین ٹی سی پی سید رفیع بشیر شاہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فوڈ بنگلہ دیش کے ڈائریکٹر جنرل محمد عبدالخالق نے معاہدے پر دستخظ کئے
شائع 15 جنوری 2025 01:02pm

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فوڈ بنگلہ دیش نے پاکستان سے بنگلہ دیش کو چاول کی برآمد کے لئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

چیئرمین ٹی سی پی سید رفیع بشیر شاہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فوڈ بنگلہ دیش کے ڈائریکٹر جنرل محمد عبدالخالق نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معروف، وزارت تجارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری شکیل احمد منگنیجو اور بنگلہ دیش کی وزارت خوراک کے سیکرٹری محمد مسعود الحسن نے شرکت کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب اس اہم قدم پر دونوں وفود کو مبارکباد دی۔

معاہدے پر دستخط کے بعد ہائی کمشنر نے معزز مشیر برائے خوراک علی امام مجمدار سے ملاقات کی اور دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہائی کمشنر نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے مشیر کو چاول کا تحفہ بھی پیش کیا۔

Comments

200 حروف