جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول اپنی برطرفی یا بحالی کے فیصلے کے لیے ہونے والے مقدمے کی پہلی رسمی سماعت میں شرکت نہیں کریں گے۔ یونہاپ نیوز نے ان کے وکیل کے حوالے سے رپورٹ دی کہ یہ فیصلہ ان کی سلامتی کے خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

آئینی عدالت کی سماعت منگل کو ہوگی۔

کرپشن انویسٹی گیشن آفس فار ہائی رینکنگ آفیشلز (سی آئی او) دسمبر کے اوائل میں مارشل لاء نافذ کرنے کی ناکام کوشش سے متعلق ایک الگ کیس میں یون کو حراست میں لینے کی ایک نئی کوشش کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

3 جنوری کو وسطی سیئول میں یون کے قلعہ بند کمپاؤنڈ میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ گھنٹوں تک تعطل کے بعد گرفتاری کی کوشش ناکام ہوگئی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ’کرپشن انویسٹی گیشن آفس کے اہلکار اور پولیس غیر قانونی طریقوں سے غیر قانونی وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے ذاتی تحفظ اور حادثات کے بارے میں خدشات پیدا ہو رہے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’صدر کے مقدمے کی سماعت کے لیے پیش ہونے کے لیے ذاتی تحفظ اور سلامتی کا مسئلہ حل ہونا ضروری ہے۔‘

صدر کے مارشل لاء کے نفاذ کے اقدام نے جنوبی کوریا کو دہائیوں میں سب سے بڑے سیاسی بحران میں دھکیل دیا اور ایشیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کی ترقی کی توقعات کو نقصان پہنچایا۔

Comments

200 حروف