دسمبر 2024 کے دوران سمندرپار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 203 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو 9 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق نومبر 2024 کے دوران سمندرپار پاکستانیوں نے 186 ملین ڈالرکا زرمبادلہ مک ارسال کیا تھا۔
دسمبر کی کل آمدنی میں سے 13 ملین ڈالر واپس بھیجے جاچکے ہیں، جبکہ 113 ملین ڈالر مقامی سطح پر استعمال کیے گئے ہیں۔ نیٹ واپس کی جانے والی واجب الادا رقم 76 ملین ڈالر ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر تک آر ڈی اے کھاتوں کی مجموعی تعداد 768,394 سے بڑھ کر 778,713 تک پہنچ گئی جو ماہانہ 10،319 اکاؤنٹس کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے کل آمدنی پچھلے ماہ کے آخر تک 9.342 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جس میں سے اب تک 1.7 ارب ڈالر واپس بھیجے جاچکے ہیں جبکہ 5.911 ارب ڈالر کے فنڈز مقامی طور پر استعمال کیے جا چکے ہیں۔
اس کے نتیجے میں دسمبر کے آخر تک مجموعی طور پر قابل واپسی لائیبلٹی 1.73 ارب ڈالر ہے۔
واجب الادا واجبات میں سے 1,208 ملین ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ، 460 ملین ڈالر روایتی این پی سی اور 748 ملین ڈالر اسلامی آلات میں ہیں۔
اسی طرح، اسٹیٹ بینک کے مطابق 425 ملین ڈالر اکاؤنٹس میں بیلنس کے طور پر موجود ہیں۔
دریں اثنا روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ ماہانہ 16 فیصد اضافے کے ساتھ 59 ملین ڈالر رہی۔
پس منظر
آر ڈی اے پاکستان کے لیے زرمبادلہ کی آمد کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
یہ اقدام اسٹیٹ بینک کی جانب سے ستمبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا ۔
Comments