وزیر دفاع خواجہ آصف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران خواجہ آصف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو عالمی امن و سلامتی کے مشترکہ اہداف پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم کڑی کا کردار ادا کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ قائم شدہ فورمز کے ذریعے جاری دفاعی تعاون دونوں ممالک کے درمیان اس شعبے میں ٹھوس پیش رفت کا باعث بنے گا۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Comments

200 حروف