پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ز کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا لیکن اطلاعات کے مطابق اس فیصلے میں مزید تاخیر کاامکان ہے۔

اس کیس کا فیصلہ 18 دسمبر کو احتساب عدالت نے محفوظ کیا تھا۔ اس کا اعلان 23 دسمبر کو ہونا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے 6 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بار پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس فیصلے کا اعلان مؤخر کردیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف