پاکستان میں اسٹار لنک شروع کرنے کے لیے حکومت کی منظوری کا انتظار ہے، ایلون مسک
ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک نے تصدیق کی ہے کہ اسٹار لنک نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کے لیے درخواست دی ہے اور وہ ’حکومت کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔‘
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب مسک نے ایک پاکستانی صارف کی ایک پوسٹ کا جواب دیا۔
اسٹار لنک کے ساتھ پاکستان تیزی سے جدید ٹیکنالوجی اور ترقی کی جانب پیش رفت کرسکتا ہے، جہاں ہر شہری کو رابطہ قائم کرنے اور ترقی کا موقع ملے گا۔ صنم جمالی نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ براہ مہربانی اسٹار لنک کو کل کے لیے ہمارا پل بننے دیں۔
ایلون مسک نے اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت (پاکستان) سے منظوری کے منتظر ہیں۔
یہ تبادلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان سال 2024 میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ بندش کا سامنا کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل تھا۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ دوسری ڈیوائس پکڑے جانے کے بعد اسٹار لنک بھارت میں غیر فعال ہے۔
ایک آزاد وی پی این تجزیہ کار Top10VPN.com کے مطابق گزشتہ سال عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی بندش 88 ہزار 788 گھنٹے تک جاری رہی جس کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق 7.69 ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 1.62 ارب ڈالر کے نقصانات کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، اس کے بعد میانمار (1.58 ارب ڈالر) دوسرے اور سوڈان (1.12 ارب ڈالر) تیسرے نمبر پر ہے۔
Comments