کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پالیسی سازوں سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ وہ چیلنجز سے نمٹنے اور معیشت کی مکمل صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی 11 ویں اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے جنید نقی نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات اور نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان 2024-2029 کو سراہا جسے اڑان پاکستان بھی کہا جاتا ہے جس کا مقصد اسٹریٹجک فوکس اور اصلاحات کے ذریعے معیشت کو بحال کرنا ہے۔

جنید نقی نے ملک کو معاشی استحکام اور ترقی کی جانب گامزن کرنے میں حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے امن، سلامتی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا تعاون ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد رکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈز) کو بہتر بنانے کے ایکشن پلان کی منظوری بلاشبہ پاکستان کے صنعتی منظر نامے کو ازسرنو زندہ کرے گی اور کاروباری برادری کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

انہوں نے عوامی اور نجی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا اور پالیسی سازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں تاکہ چیلنجز پر قابو پایا جا سکے اور ملک کی معیشت کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔ جنید نقی نے اُڑان پاکستان اور ایس آئی ایف سی کے اقدامات کے لیے کاٹی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملک میں صنعتی اور اقتصادی بحالی کے لیے ایک نیا موڑ ثابت ہوں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف