چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہائی کورٹس میں اضافی ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کے چار الگ الگ اجلاس طلب کیے ہیں۔
چیف جسٹس 17 جنوری کو اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کریں گے۔
کمیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 اور بلوچستان ہائی کورٹ میں 3 عہدوں کے لیے نامزدگیوں پر غور کرے گا۔
سندھ ہائی کورٹ کا اجلاس 23 جنوری کو ہوگا جس میں 12 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
اسی طرح پشاور ہائی کورٹ کا اجلاس یکم فروری کو ہوگا جس میں 9 نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ کا اجلاس 6 فروری کو ہوگا جس میں 10 ایڈیشنل ججز کی تقرریوں پر غور کیا جائے گا۔
Comments