بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔

جمعے کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق فی اونس سونے کی قیمت 2,657 ڈالرتھی جبکہ کاروبار کے دوران اس میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

200 حروف