ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری
انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 8 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کو روپیہ 278.64 روپے پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر ڈالر ایک ماہ سے زائد عرصے میں اپنی بہترین ہفتہ وار کارکردگی کی راہ پر گامزن ہے جس کی وجہ رواں سال فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی اور عالمی سطح پر دیگر معیشتوں کے مقابلے میں امریکی معیشت کی بہتر کارکردگی جاری رہنے کی توقعات ہیں۔
امریکی ڈالر نے نئے سال کا آغاز بہترین انداز میں کیا اور ڈالر جمعرات کو 109.54 کی دو سال سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
20 جنوری کو ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل، مارکیٹوں نے ان کے دفتر میں واپسی کو محتاط انداز میں لیا ہے، کیونکہ ان کے بھاری درآمدی محصولات، ٹیکس میں کٹوتیوں اور امیگریشن پابندیوں کے منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔
اس سے امریکی ڈالر کو اضافی محفوظ سرمایہ کاری میں مدد ملی ہے۔
ڈالر انڈیکس آخری بار 109.18 پر دیکھا گیا اور ہفتہ وار 1.1 فیصد اضافے کی راہ پر گامزن ہے جو نومبر کے بعد اس کی سب سے مضبوط کارکردگی ہے۔
Comments