اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہو کر 27 دسمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 11 ارب 71 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک نے جمعرات کو زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 16.41 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.70 ارب ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے۔
اعلامیے کے مطابق 27 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہو کر 11 ہزار 710.5 ملین ڈالر رہ گئے۔
گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
Comments