عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2635 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1100 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے پرجاپہنچا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔

سال 2024 میں پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونے کی قیمت ریکارڈ بلند سطح 287,900 روپے اور کم ترین سطح 210,800 روپے تک ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی سطح پر جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ تاجروں نے امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے بارے میں مزید وضاحت طلب کی ہے ۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.39 فیصد اضافے سے 2,634.15 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔ امریکی گولڈ فیوچرز 0.2 فیصد بڑھ کر 2,646.30 ڈالر پر ریا۔

گزشتہ سال بلین میں 27 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا جو 2010 کے بعد سے اس کا سب سے بڑا سالانہ اضافہ ہے جس کی وجہ فیڈ کی شرح سود میں نمایاں کمی اور بڑھتے ہوئے جیو پولیٹیکل تناؤ ہے۔

Comments

200 حروف