مارکٹس

2025 کا پہلا سیشن: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم رہی۔ صبح 10 بجے ڈالر کے...
شائع January 2, 2025

۔

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 9 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 278.64 روپے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق منگل کو روپیہ 278.55 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ بینک تعطیلات کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ بدھ کو بند رہی تھی۔

عالمی سطح پر، امریکی ڈالر نے جمعرات کو 2025 کا آغاز مضبوطی کے ساتھ کیا، کیونکہ گزشتہ سال زیادہ تر کرنسیوں کے مقابلے میں شاندار اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب جاپانی ین پانچ ماہ سے زائد کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، جب کہ سرمایہ کار امریکی شرح سود کے طویل مدت تک بلند رہنے کے امکانات پر غور کرتے ہوئے محتاط دکھائی دیے۔

سال کے آغاز میں مارکیٹ کی توجہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ اور اس کی پالیسیوں پر مرکوز ہوگی، جن سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ نہ صرف معاشی ترقی کو فروغ دیں گی بلکہ قیمتوں کے دباؤ میں بھی اضافہ کریں گی جس سے امریکی ٹریژری ییلڈز کو سہارا ملے گا اور ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

امریکہ اور دیگر معیشتوں کے درمیان وسیع شرح سود کا فرق کرنسی مارکیٹ پر اثر انداز ہوا، جس کے نتیجے میں 2024 کے دوران زیادہ تر کرنسیاں ڈالر کے مقابلے میں نمایاں طور پر گرگئیں۔

ڈالر انڈیکس ابتدائی کاروبار میں 108.53 پر تھا، جو منگل کو دو سال کی بلند ترین سطح سے کچھ ہی دور تھا۔ 2024 میں انڈیکس میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برینٹ کروڈ فیوچر 46 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 75.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی فیوچر قیمت 49 سینٹ یا 0.7 فیصد اضافے سے 72.21 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

Comments

200 حروف