مارکٹس

اسٹاک ایکسچینج: نئے سال کے پہلے دن زبردست تیزی ، 100 انڈیکس تقریباً 1900 پوائنٹس بڑھ گیا

  • آٹوموبائلز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی
شائع January 1, 2025

اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے سال کا آغاز شاندار انداز میں ہوا، بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 1900 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 17 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری سیشن کے دوران تیزی کی رفتار برقرار رہی، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر بینچ مارک انڈیکس 117,341.03 کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 1,881.18 پوائنٹس یا 1.63 فیصد اضافے سے 117,008.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے کہا کہ مقامی اداروں کی جانب سے خریداری کی مضبوط سرگرمی کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔

آٹوموبائلز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور فارماسیوٹیکل سمیت اہم شعبوں میں خریداری کی دلچسپی دیکھی گئی۔

آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، بجلی کی پیداوار اور فارماسیوٹیکل سمیت اہم شعبوں میں پھرپور خریداری ریکارڈ کی گئی۔

حبکو، ایس این جی پی ایل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، اینگرو، ایم سی بی اور ایم ای بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک مثبت زون میں رہا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح سال بہ سال کی بنیاد پر 4.1 فیصد رہی جو نومبر 2024 کے مقابلے میں بھی کم ہے جب یہ 4.9 فیصد تھی۔

ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر دسمبر 2024 میں سی پی آئی میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے پچھلے مہینے میں 0.5 فیصد اور دسمبر 2023 میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پانچ سالہ قومی اقتصادی منصوبہ ’اوڑان پاکستان‘ کا اعلان کیاہے۔

یاد رہے کہ منگل کو پی ایس ایکس کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 132.09 پوائنٹس یا 0.11 پوائنٹس کی کمی سے 115,126.90 پر بند ہوا تھا۔

پی ایس ایکس نے سال 2024 میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک میں 84.34 فیصد اضافہ ہوا جس سے یہ عالمی سطح پر دوسری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ بن گئی۔

گزشتہ 18 ماہ کے دوران پی ایس ایکس 178 فیصد اضافے کے ساتھ دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ رہی ہے۔ یہ پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں اتنے مختصر عرصے میں سب سے مضبوط کارکردگی کی نمائندگی کرتا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او اور معروف تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا کہ “اس ریکارڈ توڑ تیزی کے باوجود، پاکستانی اسٹاک اب بھی 6.3 گنا کے اوسط فارورڈ پی / ای تناسب پر ٹریڈ کر رہے ہیں، جو مزید ترقی کے نمایاں امکانات کی نشاندہی کرتا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سال 2025 کے پہلے سیشن میں بدھ کو ہندوستان کے بینچ مارک انڈیکس سست رہے اور تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ آئندہ ہفتے سہ ماہی آمدن کا سیزن شروع ہونے تک مارکیٹیں ایک طرف چلی جائیں گی۔

صبح 9:35 بجے تک نفٹی 50 0.11 فیصد کی کمی کے ساتھ 23،617.75 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ بی ایس ای سینسیکس 0.09 فیصد کی کمی کے ساتھ 78،057.81 پر بند ہوا۔

دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں بھی مندی دیکھی گئی اور ایم ایس سی آئی ایشیا ایکس جاپان انڈیکس میں 0.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ امریکی ٹریژری کے منافع میں اضافے کا اثر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں پر پڑ رہا ہے۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم منگل کے روز 1,236.87 ملین سے کم ہو کر 956.27 ملین رہ گیا۔

تاہم حصص کی قیمت گزشتہ سیشن کے 44.22 ارب روپے سے بڑھ کر 46.44 ارب روپے ہوگئی۔

انرجیکو پی کے 71.00 ملین شیئرز کے ساتھ سب سے آگے رہی، اس کے بعد پاک انٹ بلک 62.83 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور بی او پنجاب 45.41 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

بدھ کو 462 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 258 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 161 میں کمی جبکہ 43 میں استحکام رہا۔

 ۔
۔

Comments

200 حروف