فیڈرل بورڈ آف ریونیو دسمبر 2024 کے ماہانہ ٹیکس وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹیکس نے دسمبر 2024 میں 1373 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں 1326 ارب روپے جمع کیے ہیں۔
مجموعی طور پر ایف بی آر نے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) 25-2024 میں 5623 ارب روپے جمع کیے جبکہ اس عرصے کے لیے مقرر کردہ ہدف 6009 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔
ایف بی آر کو مالی سال 25-2024 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 386 ارب روپے کے محصولات کی وصولی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ اس عرصے کے لئے 6009 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments