عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کے تناظر میں منگل کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے برقرار رہی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہے۔
پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں منگل کے روز کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق کاروباری سیشن کے دوران سونے کی قیمت 2،614 ڈالر فی اونس برقرار رہی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments