3 ڈسکوز کو نجکاری کیلئے پیش کرنے کی تیاری
- آئیسکو،گیپکواور فیسکو کی رواں سال کے آخر تک نجکاری کی جائے گی
باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ فنانشل ایڈوائزر کو تین پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی معاہداتی ڈھانچہ بندی کا کام سونپا گیا ہے، جو کہ مکمل شدہ کاموں کی صورتحال کے مطابق ہوگا۔نجکاری کمیشن معاہدے کو مارکیٹ میں لے جانے سے پہلے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) سے منظوری حاصل کرے گا۔
وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے مطابق تین ڈسکوز۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی رواں سال کے آخر تک نجکاری کی جائے گی۔
وزارت نجکاری نے وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے 29 نومبر 2024 کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرسٹ بیچ کے تین ڈسکوز (فیسکو، گیپکو اور آئیسکو) میں نجی شعبے کی شرکت (پی ایس پی) کے لیے فنانشل ایڈوائزر (ایف اے) کی تقرری کے لیے کام کے دائرہ کار اور تشخیص کے معیار سمیت تجویز کی درخواست (آر ایف پی) پاور ڈویژن اور ورلڈ بینک کی مشاورت سے تیار کی گئی تھی۔ اس کے بعد یہ منصوبہ 20 اور 29 اگست 2024 کو نجکاری کمیشن کے منظور شدہ پری کوالیفائیڈ فنانشل ایڈوائزرز کے پینل کو بھیجا گیا۔ اس معاہدے کے لیے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔۔
27 دسمبر2024ء, وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ڈسکوز کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ان کی نجکاری پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک نے تین ڈسکوز کی مجوزہ نجکاری پر اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے اور نجکاری کمیشن سمیت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کی ہے، پاور ڈویژن نے ورلڈ بینک کی رپورٹ اور اس پر اب تک کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن نے عالمی بینک کی رپورٹ کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں ٹاسک کی تکمیل/ عمل درآمد (مطلوبہ منظوریوں سمیت) پاور ڈویژن (سی پیز کا پہلو) متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے نافذ کرنا ہے۔ یعنی 31 جنوری 2025 تک ڈسکوز، سی پی پی اے-جی اور نیپرا وغیرہ۔
فنانشل ایڈوائزر غور و خوض کے دوران نافذ العمل کاموں کا جائزہ لیں گے اور جہاں ضرورت ہو وہاں ایڈجسٹمنٹ / ترامیم تجویز کریں گے۔ مزید برآں، ایف اے ٹرانزیکشن کو مکمل شدہ کاموں کی حیثیت کے مطابق تشکیل دے گا اور نجکاری کمیشن ٹرانزیکشن کو مارکیٹ میں لے جانے سے پہلے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) سے منظوری حاصل کرے گا۔
اہلیت کے معیار کے قواعد اور سرمایہ کاروں کی اہلیت کے جائزے کے سلسلے میں نجکاری کمیشن مارکیٹ ساؤنڈنگ کے بعد ممکنہ سرمایہ کاروں کے تاثرات کی روشنی میں ان کا جائزہ لے گا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے ہیومن ریسورس (ایچ آر) اور کمیونیکیشن فرمز کی تقرری سے متعلق ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) کے حوالے سے اب تک نجکاری کمیشن نے ٹی او آرز پر کوئی تبصرہ پیش نہیں کیا ہے۔
دریں اثنا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی سی او پی کی جانب سے پہلے سے منظور شدہ 9 پیشگی اقدامات کو 31 جنوری 2025 تک مکمل کرے۔
نجکاری ڈویژن کو نجکاری کے پہلے مرحلے (آئیسکو، گیپکو اور فیسکو) کے لئے مالیاتی مشیر کی تقرری میں تیزی لانے اور بعد میں آر ایف پی جاری کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ سنگ میل پر مبنی محتاط ٹائم لائنز 15 جنوری 2025 تک ایس آئی ایف سی کو پیش کی جائیں گی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments