ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو (آئی آر) تہمینہ عامر کی ہدایت پر ٹیکس چوری اور عدم تعمیل کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں جس کے دسمبر 2024ء کے دوران نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

آر ٹی او راولپنڈی کی آئی آر ای این ٹیم نے بڑی کارروائیوں کے دوران 124.47 ملین روپے مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹوں کے 1397 کارٹن ضبط کیے۔ ان ممنوعہ اشیاء میں سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) شامل ہے جس کی مالیت 95.79 ملین روپے ہے۔

علاوہ ازیں آر ٹی او راولپنڈی کی آئی آر ای این ٹیم نے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت طے شدہ قواعد کی خلاف ورزی پر ٹائلز، بیٹریاں، ماربل، بوتل بند پانی وغیرہ سمیت تھرڈ شیڈول کا سامان پکڑا اور ضبط کیا جس کے نتیجے میں دسمبر 2024 کے دوران 27 لاکھ روپے کی ریکوری ہوئی۔ یہ قابل ٹیکس اشیاء پر ٹیکس کی تعمیل کو نافذ کرنے میں دفتر کی نگرانی کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید برآں، آر ٹی او نے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) انوائسز جاری کرنے میں ناکام رہنے والے خوردہ فروشوں پر جرمانے عائد کیے۔ ماہ کے دوران تقریبا 20 دکانوں کو سیل کیا گیا جس کے نتیجے میں جرمانے کی مد میں ایک کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

چیف کمشنر تہمینہ عامر نے آر ٹی او عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ٹیکس کی تعمیل بڑھانے اور چوری کی روک تھام کے لئے سخت نفاذ کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے منصفانہ ٹیکس کے طریقوں کو یقینی بنانے اور ان لینڈ ریونیو سروس کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نفاذ کے یہ اقدامات قومی محصولات کے تحفظ اور ٹیکس دہندگان کے لیے یکساں مواقع کو یقینی بنانے کے حوالے سے آر ٹی او راولپنڈی کے فعال نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف