انڈین باؤلر جسپریت بمراہ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، لیکن آسٹریلیا نے ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کیا اور چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے دن اتوار کو 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 228رنز بناکر 333 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

بمراہ نے میلبورن میں چوتھے دن کے دوران آسٹریلین مڈل آرڈر کو تباہ کردیا، 24 اوورز اور 56 رنز پر آسٹریلیا کے چار کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے، اس میچ میں زیادہ تر آسٹریلیا پریشر میں رہا ہے۔

تاہم، بھارت کی امیدیں اس وقت ماند پڑ گئیں جب آخری وکٹ پر 17.5 اوورز میں 55 رنز کی مضبوط شراکت داری ہوئی۔

نیتھن لائن 41 رنز پر کریز پر موجود تھے جبکہ نمبر 11 اسکاٹ بولن نے 65 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے ۔

پہلی اننگز میں 105 رنز کی برتری کے بعد، آسٹریلیا درمیان کے سیشن میں چار وکٹیں 11 رنز پر گنوا کر 91 رنز پر 6 کھلاڑی گنوا چکا تھا۔ مارنس لیبوشین اور پیٹ کمنز نے 57 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی۔

لیبوشین نے 70 رنز بنائے، جبکہ کمنز نے 41 رنز کی کپتان کی اننگز کھیل کر اس ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کی بلند ترین 90 رنز کی مجموعی سکور حاصل کی۔

دونوں ٹیمیں پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں سڈنی کے لیے 2-1 کی برتری حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

آسٹریلیا مضبوط پوزیشن میں ہے کیونکہ پچ میں غیر متوقع باؤنس کی علامات دکھائی دے رہی ہیں۔

“ مڈل اور لوئر آرڈر کی بیٹنگ پچھلی چار یا پانچ سیریز میں شاندار رہی ہے، لیبوشین نے کھیل کے اختتام پر کہا۔

”ایک وقت میں ہم شاید 270 رنز کی برتری حاصل کرتے، اور اب لوئر آرڈر نے ہمیں 333 رنز کے ساتھ ایک شاندار پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔ کل کا دن شاندار ہوگا۔“

Comments

200 حروف