عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی جس کی بدولت پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں استحکام رہا۔ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے پر برقرار رہی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے رہی۔

جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے تھی۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں ہفتہ کے روز کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق کاروباری سیشن کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 2،620 ڈالر پر مستحکم رہی

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے برقرار رہی۔

Comments

200 حروف